سابقہ حکومت نے ایک  بھی فلٹریشن پلانٹ نہ لگایا، راجہ بشارت

Jan 09, 2021 | 12:13:PM
سابقہ حکومت نے ایک  بھی فلٹریشن پلانٹ نہ لگایا، راجہ بشارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا چاہتی ہے سابقہ حکومت اربوں روپے کھا گئی لیکن ایک فلٹریشن پلانٹ نہ لگایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب آب پاک اتھارٹی کا اجلاس ہوا ، اتھارٹی کے سی ای او سیدزاہد عزیز نے اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگانے کا کام تیز کیا جارہا ہے ، گورنر پنجاب آئندہ ماہ سے ڈویژنل سطح پر مرحلہ وار فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کریں گے۔