وزارت داخلہ کے پرائیویٹ سیکرٹری انتقال کرگئے

Jan 09, 2021 | 12:25:PM

(24نیوز)ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ظفراقبال گزشتہ رات واش روم گئے، وہیں پر ان کی موت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال گجرات کے رہنے والے تھے، پولیس اور انتظامیہ وزارت داخلہ نے ظفر اقبال کی ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کرائی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال کی میت آبائی علاقے گجرات منتقل کرنے کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مرحوم ظفر اقبال کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

مزیدخبریں