کیپٹل ہل پر حملہ،ٹرمپ انجوائے کرتے رہے،ویڈیو وائرل

Jan 09, 2021 | 12:28:PM
 کیپٹل ہل پر حملہ،ٹرمپ انجوائے کرتے رہے،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلخانہ کے ہمراہ کیپیٹل ہل پر حملے کی لائیو کوریج کو انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

امریکی تاریخ کے بدترین واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی منظر عام پر آنے والی مبینہ ویڈیو  نے ہلچل مچا دی ہے۔ویڈیو میں امریکی صدر اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں پارلیمنٹ پر حملے کی کوریج کو ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھتے رہے۔ہال میں موجود خواتین  کو موسیقی پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

After inciting his goons to attack the Capitol, Trump & his son enjoying the scenes of Chaos from their Control room! Remember Modi's Phrand "Abki baar Trump Sarkar"! pic.twitter.com/5cEj7x2bpp

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔ پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ  کی اور کئی چیزیں بھی اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔