(24نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کئے گئے جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 15 اعشاریہ 81 فیصد پر آگئی جبکہ ایک ہفتے میں بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور چھ میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چینی، دالیں، کھانا پکانے کا تیل، پٹرول، ڈیزل، این پی جی مہنگئی ہوئی جبکہ رواں ہفتے مرغی، انڈے، ٹماٹر، پیاز، آلو اور آٹا سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔