ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند

Jan 09, 2021 | 11:00:AM
ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے پیشِ نظر ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر مستقل پابندی لگا دی۔امریکی صدر کے سرکاری پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس بھی بلاک کر دی گئیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا۔ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر نے ڈونلڈٹرمپ کی سرکاری اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا۔امریکی صدر کے سرکاری پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس فوری بلاک کر دی گئیں۔
ٹرمپ نے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا تھا کہ ٹوئٹر کا ان کے اکاونٹ پر پابندی لگانا کمیونی کیشن ایکٹ 230 کی خلاف ورزی ہے۔ ایک دوسری ٹویٹ میں ٹرمپ نے 20 جنوری کو متوقع جوبائیڈن کی حلفیہ تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
موجوہ امریکی صدر کی نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کے حامیوں نےکیپیٹل ہل عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی حوصلہ افزائی پرٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کررکھا ہے جب کہ فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی ان کی پوسٹیں بلاک کردیں۔