(24نیوز) تحریک انصاف سندھ کی پالیمانی پارٹی سینٹ انتخابات سے قبل ٹکڑوں میں تقسیم ہونے لگی۔ اقلیتی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل بھی پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اقلیتی رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور پارٹی پالیسیوں سے ناراضگی کا اظہار کردیاانہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دو اور ہم خیال ارکان اسمبلی بھی ہیں جو پارٹی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔پی ٹی آئی پارٹی ہے کوئی پرچون کی دوکان نہیں جو ایک کنٹریکٹر کو سینیٹر بنایا جائے سینیٹر صرف کارکن بن سکتا ہے۔اگر حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنایا جارہا ہے تو میں اپنے الگ راستے پر چلوں گا ۔ہم ڈکٹیشن میں کام نہیں کر سکتے جمہوری سوچ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
دیوان سچل نے امکانی طور پر حلیم عادل شیخ کے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے پر ان کی قیادت میں چلنے سے انکار کردیا۔