ڈالر اور ریال مہنگا۔۔ یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں کمی

Jan 09, 2021 | 14:58:PM

(24نیوز)ڈالر ایک پر پھر روپے پر بھاری ۔گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  34 پیسے  اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 160 روپے 17 پیسے کا ہوگیا۔

  ترسیلات زر کی 2 ارب ڈالر سے زائد کی آمد اور  زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باوجود ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ ماہرین کے مطابق درآمدات کے لئے نئی ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی طلب میں اضافہ اور روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد روپے کی نسبت ڈالر  کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 34 پیسے بڑھ کر 160 روپے 17 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر30 پیسے کے اضافے سے 160.30 روپے پر بند ہوئی۔

 انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طورپر 78 پیسے کم ہو  کر 195.86 روپے پرآ گئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 195 روپے50 پیسے پر مستحکم رہی۔گزشتہ ہفتے ڈالر اور ریال کی قدروں میں اضافہ، یورو اور پاؤنڈ کی قدرمیں کمی واقع ہوئی۔

انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 96 پیسے کم ہو کر 217.49 روپے پر آگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 217.50 روپے ہوگئی۔ اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 7 پیسے بڑھ کر 42.67 روپے ہوگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 42.55 پیسے ہوگئی۔

مزیدخبریں