آصف علی زرداری کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر

Jan 09, 2021 | 15:00:PM

( 24نیوز) اسلام آباد  ہائیکورٹ نے آصف زرداری کے تمام کیسز سماعت کے لئے مقرر کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف  زرداری کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس سے متعلق تمام 6 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔جعلی اکاوٴنٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی۔ 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔  جعلی اکاوٴنٹس کے دوکیسزمیں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں 19 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ سابق صدر کی جعلی اکاوٴنٹس ضمنی ریفرنسزخارج کرنے کی 3 درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو مقرر کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں