(24نیوز)ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ آپے سے باہر،ڈیفنس میں سیلزمین پر تھپڑ برسا نے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے معمولی سی بات پر سیلزمین پر تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان مجاہد سیلزمین پر تھپڑ برسارہے ہیں اور ان کے ہمراہ دو پولیس کے گن مین بھی موجود ہیں۔
اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ 4 جنوری کو ڈیفنس فیز 7 سحر کمرشل میں پیش آیا، سلمان مجاہد سیلزمین کے پاس گئے اور دودھ کے دو کاٹن رکھنے کا کہا، سیلزمین زاکر نے کہا سر دو منٹ رکیں میں رکھواتا ہوں، لیکن سلمان مجاہد نے کہا دو منٹ کس کے پاس ہیں۔سیلزمین جیسے ہی اسٹور سے باہر نکلا سلمان مجاہد نے تھپڑ مارنا شروع کر دئیے،اور تو اور متحدہ رہنما نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو بلوا لیا اور لڑکے کو منیجر سمیت تھانے لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹور مالکان کی جانب سے سلمان مجاہد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔