بھارت کےہسپتال میں آتشزدگی ،10 نوزائیدہ بچے ہلاک

Jan 09, 2021 | 15:13:PM
بھارت کےہسپتال میں آتشزدگی ،10 نوزائیدہ بچے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارہ کے ایک ہسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں  آتشزدگی کے باعث 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے قریب ضلع بھنڈارا کے ہسپتال میں آتشزدگی  کا واقعہ پیش آیا۔سول سرجن ڈاکٹر پرمود کھانڈیت نے بتایا کہ 4 بچے جل کر ہلاک ہوئے جب کہ 7 بچوں کی موت آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث ہوئی، ان میں چند بچے اسی ہسپتال میں پیدا ہوئے تھے جب کہ بعض کو دیگر اسپتالوں سے پیدائش میں پیچیدگی کے بعد یہاں داخل کرایا گیا تھا۔

آگ ہفتے کی صبح ہسپتال کے  بیمار نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں لگی، ہسپتال کے عملے نے صبح کے وقت جب یونٹ کا دروازہ کھولا تو اندر دھواں بھرا ہوا تھا، عملے نے فوراً پولیس اور  فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، تاہم امدادی کارروائیوں سے قبل ہی 10 بچے دم توڑ چکے تھے۔

   ضلع بھنڈارہ کے ایس پی وسنت جادیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی مدد سے پولیس نے 7 بچوں کو زندہ نکال لیا تھا، بظاہر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے، ابتدائی تفتیش میں بچوں کی موت عمارت میں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔