امریکا کیساتھ  کشیدگی،ایران نےمیزائل اڈے کا افتتاح کردیا

Jan 09, 2021 | 15:27:PM

(24نیوز)ایران نے امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد دھمکی دی ہے کہ خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائل کا ایک بڑا اڈا رکھتے ہیں جس کا افتتاح پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زیر زمین میزائل اڈے کا افتتاح ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کیا اور اسے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست بھی دکھایا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ سطح کے کمانڈرز کو زیر زمین ڈپو میں امریکی اور اسرائیلی جھںڈوں کے اوپر چلتے ہوئے اندر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اڈا خلیج میں ہماری بحریہ کے کئی اڈوں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ برس ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ خلیج کی ساحلی پٹی پر ’زیرزمین میزائل شہر‘ تعمیر کر رہے ہیں۔

میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے زیرزمین میزائل اڈے کا اعتراف تو کیا تاہم انہوں نے اڈے کے مقام اور صلاحیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ایران نے زیر زمین میزائل اڈے کا دعویٰ امریکا کی جانب سے جوہری صلاحیت رکھنے والے دو B-52  اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو مشرق وسطی میں تعینات کیا ہے۔

مزیدخبریں