(24)سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کو نیب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں،نجی لین دین اور معاہدوں میں قومی احتساب بیورو مداخلت نہیں کرسکتا۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا ایک بار پھر نیب پر برس پڑے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بزنس کمیونٹی نیب کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ۔نجی لین دین اور معاہدوں میں نیب کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے تاجر برادری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ نیب کے ساتھ انفرادی رابطے کے بجائے فیڈریشن کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔بزنس کمیونٹی گھبرائیں نہیں کیونکہ جو ڈر گیا وہ مر گیا،کوئی بھی پرائیوٹ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔نیب کا درائرہ اختیار حکومتی رقوم کی خورد برد سے ہے۔