دورہ جنوبی افریقہ کے حوالے سے پرامید ہوں، جویریہ خان

Jan 09, 2021 | 15:34:PM

(24نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے حوالے سے بہت پرامید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جویریہ خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے،سیریز کا مقصد عالمی کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری ہےجنوبی افریقہ کی خامیاں تلاش کر لی ہیں اور ان پر کام بھی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز ہے،ذمہ داری ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی اعلان ہےمہمان ٹیم کی آمد سے ویمن کرکٹ کو تقویت ملے گی۔

 

مزیدخبریں