وفاقی وزیر کی ریلوے زمین استعمال کیلئے پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے ریلوے زمین کے استعمال کے لئے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے افر کردی،جلد گورنر ھاوس میں منصوبوں کا اعلان کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ میں ریلوے کو خسارہ سترہ ارب ہواہے کالج اسکول اور ہسپتال نہیں چلاسکتے فریٹ پر بھر پور توجہ دی جائیگی وفاقی وزیر نے اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے میڈیا پر تنقید شروع کردی کہتے ہیں میڈیا میں چند پنڈت ہمارے خلاف ہیں ریلوے کی زمینوں پر سندھ پولیس قبضے کروا رہی ہے ۔کراچی ڈی ایس ریلوے افس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سوتی نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ادارے کو سترہ ارب کا خسارہ ہوا ہے ریلوے میں ہر کام کو دیانتداری سے کرونگا ۔ریلوے ہسپتال سکول اور کالج نہیں چلاسکتانقصان کس طرح سے کم ہوگااس پر کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فریٹ پر بھر پور توجہ دی جائیگی ٹریک موجود ہے استعمال نہیں کیا جارہا جادو کی چھڑی نہیں ہمارے سیاق وسباق سے ہٹ کر کام کرینگے یہی افسر یہی عملہ اور یہی گاڑیاں انکو ہی چلائیں گے سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انکروچمنٹ پر نظر ہے ھم ریلوے کی زمین واگزار کروائیں گے جلد مختلف پراجیکٹ لائچ کرینگے فریٹ میں سالانہ 22ارب کمائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا گیارہ جنوری کو ازبکستان جائوں گا بہت سے معاہدوں پر بات ہوگی وفاقی وزیر نے ریلوے کالونیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گزشتہ چار روز سے کراچی میں محکمے کے مختلف ڈیپارئمنٹ کا دورہ کیا ہے معاملات کا جائزہ لیا ہے اوربعض معاملات پر احکامات بھی جاری کئے ہیں۔