کورونا کےمزید1505 نئے کیسزدرج،14 مریض انتقال کرگئے ،مرا د علی شا ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا با رے بتا یا ہے کہ صو بہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران14572 نمونوں کی جانچ کی گئی ،مزید1505 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ14 مریض انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعلیٰ سند ھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد3693ہوگئی ہے ۔ اب تک2474041 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔ 225509کیسز سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید758مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد203328 ہوچکی ہے۔اس وقت18488 مریض زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتا یا ہے کہ 17590 گھروں میں ،11آئسولیشن سینٹرز میں اور877مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 744مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔