الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، بیرون ملک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب

Jan 09, 2021 | 17:55:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے بیرون ملک پارٹی اکاﺅنٹس کی تفصیلات مانگ لیں، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلے ارسال کر دیئے۔
مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ اگر کسی سیاسی جماعت کا بیرون ملک پارٹی اکاؤنٹ نہیں ہے تو وہ بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے، سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 200 پر عمل پیرا ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی دینا ہو گا،مراسلہ میں کہاگیاہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق تحت سیاسی جماعتوں کو مسلح جھتوں سے پاک اور ملکی سالمیت کےخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتی، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کی شق 200 کے تحت دہشت گردی عناصر سے پاک اور آئین کے مطابق کام کرنے کی پابند ہیں، مراسلہ میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعتیں اپنے ورکرز یا تنظیموں کے نام آرمڈ گروپس سے ملتے جلتے نہیں رکھ سکتے۔

مزیدخبریں