لاہور بار الیکشن ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک سرود نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) لاہور بار الیکشن کے نتائج کا اعلان ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوا ر ملک سرود صدر لاہور بارکے صدرمنتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بار الیکشن 2021 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے، جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوا ر ملک سرود 2 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ احمد سعد خان 2 ہزار 894 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری لاہور بار منتخب ہوئے۔ نائب صدر کے امیدوار رانا شاہد حسین 2 ہزار 410، نائب صدر ایم ایچ شاہین2 ہزار 201 اور نائب صدر ماڈل ٹاو¿ن رانا کوثر سلہری 2012 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
نائب صدر کینٹ عرفان 2 ہزار 617، سیکرٹری لاہور بار مدثر بٹ2 ہزار 760، سیکرٹری لاہور بار مدثر بٹ2760، جوائنٹ سیکرٹری میاں فرخت سلیم 2546، فنانس سیکرٹری رانا محمداکمل خان1840 جبکہ لائبریری سیکرٹری پروفیسر عتیق 2 ہزار 141 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔