کورونا سےبند وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ریلوے حکام کا وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ۔ ٹرین کی بحالی کے لیے بوگیوں کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطا بق مغلپورہ ورکشاپ میں بوگیوں کی تیاری کا عمل شروع، لاہور سے کراچی دو ریکس کے لیے 26 بوگیاں تیار کی جائیں گئیں۔ 10بزنس کلاس، 8اکانومی کلاس، 2 ڈائننگ کار، 2 بریک وین ، 2 لگیج وین اور 2پاور وین پر مشتمل ریک تیار کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے 31 جنوری تک ریک تیارکرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔جناح ایکسپریس کو فروری کے آغاز میں ٹریک پر لایا جائے گا۔جناح ایکسپریس 24مارچ 2020 کو کرونا وائرس کے باعث بند کی گئی تھی۔