(24 نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا پھیلانے میں پی ڈی ایم ٹولے کا پورا پورا ہاتھ ہے،یہ ٹولہ سانحہ مچھ پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونااورسانحہ مچھ پرسیاست چمکانےوالوں کوپھرناکامی کا سامناکرناپڑا،کوئٹہ میں راجکماری اورشہزادے نے غمگساری کی بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔ان عناصرکوبے بنیادالزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔کوروناکے بعدسانحہ مچھ پرسیاست کرنااپوزیشن عناصرکے گھٹیا ذہن کی عکاس ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کوتنہانہیں چھوڑےگی۔حکومت اورقوم دکھ کی گھڑی میں ہزارہ برادری کےساتھ ہے۔قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔