مسلم لیگ ق کابلدیاتی الیکشن لڑنے کافیصلہ 

Jan 09, 2021 | 19:42:PM

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کا بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ، پارٹی رہنما کامل علی آغا اور سلیم بریار کو حلقہ میں اچھی سیاسی ساکھ رکھنے والے کارکنوں کے نام شارٹ لسٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ( ق) کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے رہنما (ق) لیگ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار کو یونین کونسل کی سطح پر سیاسی ساکھ رکھنے والے اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند کارکنوں کے نام شارٹ لسٹ کر کے بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں کے نام (ق) لیگ کا پارلیمانی بورڈ فائنل کرے گا۔

مزیدخبریں