(24نیوز)ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کے بنائوسنگھار پر پابندی، جامعہ کے اندر طالبات کے لئےمیک اپ اور جیولری کا استعمال ممنوع قرا ر د ے دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق طلباو طالبات یونیورسٹی میں شرٹ اور فٹ جینز بھی پہن کر نہیں آسکتے۔ یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ میل اسٹوڈنٹس کے لمبے بال اورفینسی ڈیزائن کی داڑھی رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی سٹاف بھی ٹائٹ جینز اور جیولری ڈیوٹی کے دوران نہیں پہن سکتے۔ تمام طلبہ یونیورسٹی کے اندر ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔
ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کے بنا ئوسنگھار،میل سٹوڈنٹس کے لمبے بال،فینسی داڑھی پر پابندی
Jan 09, 2021 | 19:48:PM