تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

Jan 09, 2021 | 19:58:PM
تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر ہے، برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے متجاوز ہو گئیں۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

مشیر تجارت نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کی اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: