مظلوموں سے شرائط منواکر تعزیت کیلئے جانا باعث شرم ہے ، فیصل کریم کنڈی 

Jan 09, 2021 | 20:28:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کوئٹہ تعزیت کیلئے گئے تھے یا اپوزیشن پر تنقید کرنے ،مظلوموں سے شرائط منواکر تعزیت کیلئے جانا باعث شرم ہے ۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ مقتولین کے لاش دفن ہو رہے تھے ،وزیر اعظم پولیس سے سلامی لے رہے تھے ،وزیراعظم نے شاہی دربار سجا کر غمزدہ خاندانوں کو حاضر ہونے پر مجبور کیا ،انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹیم کے کپتان دوسروں پر الزامات دہرا رہے ہیں،چینی ،آٹا ، بی آر ٹی ،بلین ٹری میں میگا کرپشن کے تمام تمغے عمران خان کے پاس ہیں۔

مزیدخبریں