دپیکا کے 4 لاکھ 90 ہزار کے کوٹ کے چرچے

Jan 09, 2021 | 20:36:PM

(24نیوز)بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ملبوسات کے چرچے ہمیشہ سے ہی رہے ہیں، لیکن ان  کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ رنتھمبور چھٹیاں منانے کے لیے گئیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رنتھمبور میں قدرتی مناظر سے بے حد لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

یا د رہے کہ ان کا فیشن سینس بالی وڈ میں کافی مقبول ہے اور اداکارہ کو حالیہ ٹرپ کے دوران ایک آرام دہ چیک پرنٹ والے کوٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔ اس اسٹائلش کوٹ کی قیمت 2 ہزار 505 یورو ہے جو کہ پاکستانی تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد روپے بنتے ہیں۔

مزیدخبریں