(24نیوز)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب سات دن بعد کوئٹہ گئے، شرمندگی نہ ندامت اور نہ معافی؟ اللہ تعالی آپ کی ذہنی حالت پر رحم فرمائے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس جہالت اور تکبر پر استغفر اللہ ہی کہا جاسکتا ہے ۔عمران صاحب کو ذہنی علاج کی فوری ضرورت ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کا فوری معائنہ کرایا جائے۔ اس ذہنی کیفیت، تکبر اور انداز گفتگوپر اناللہ واناالیہ راجعون ہی پڑھا جاسکتا ہے۔ آپ کے کوئٹہ جانے کا مقصد شہداکے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنا تھا، وہاں این آر او کی نوٹنکی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ عمران اپنے خلاف لگنے والے نعروں کو سنیں اور آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھ کر عاقبت سنوارنے کی راہ لیں۔
عمرا ن صا حب کوئٹہ میں این آر او نوٹنکی کی کیا ضرورت تھی؟
Jan 09, 2021 | 20:50:PM