غیرت کے نام پر قتل طالبعلم کے ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چارسدہ کے علاقے مندنی میں اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم اویس قتل کیس میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے غیرت کے نام پر چارسدہ میں قتل ہونیوالے طالبعلم اویس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔اویس خان کو چچا زاد بھائی اور بہنوئی نے قتل کیا جو واردات کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے تھے۔انہیں اویس خان کےاپنی بھتیجی کیساتھ تعلقات کا شبہ تھا۔
ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کا بہنوئی الیاس، مقتول کے چچازاد زین العابدین اور اسدنے تعلقات کے شبہ میں اویس کو قتل کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قاتلوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔