خیبرپختونخوا، کورونا سے 10 اموات،397 نئے کیسز رپورٹ

Jan 09, 2021 | 21:47:PM

(24 نیوز)خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں عالمی وبا کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1728ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 61148ہے، رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور سے 9 اور ایک شخص کوہاٹ سے جاں بحق ہوا،صوبے میں 311افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں