عمران نیازی نے ہزارہ کمیونٹی کے مظلوم بچوں سے اپنی ضد منوائی،احسن اقبال

Jan 09, 2021 | 22:01:PM
عمران نیازی نے ہزارہ کمیونٹی کے مظلوم بچوں سے اپنی ضد منوائی،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کوئٹہ دھرنے کو انا کا مسئلہ بنائے رکھا تھا، قوم نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب کوئٹہ گئے تو کیا گئے؟ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر لیڈرنے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2021کوانتخابات کا سال بنانا ناگزیرہے، جاہل، نااہل،سفاکوں سے نجات ہی پاکستان کے بچت کا راستہ ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ گئے توکیا گئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے، پوری قوم نے ان کا چہرہ دیکھ لیا ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جب مسجد میں گئیں تو کیا بلیک میل ہوکرگئی تھی؟ عمران صاحب !یہ بلیک میلنگ نہیں انسانی ہمدردی ہے، چھ دن تک مائنس8میں ہزارہ کے لوگوں نے احتجاج کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں ہزارہ کمیونٹی کے مطالبے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دھرنے میں گئے تھے، وزیراعظم اپنی انا پراڑے رہے،انہوں نے مظاہرین کے سروں پرہاتھ نہیں رکھا۔ انہوں نے ہزارہ کمیونٹی کے مظلوم بچوں سے اپنی ضد منوائی۔
انہوں نے کہا کہ جوخود این آراولیکربیٹھا ہے اس سے ہم کیا مانگیں گے۔ نوازشریف کے خلاف ایک سال، عمران کے کیس میں چھ سال سے فیصلہ نہیں ہورہا۔ آریا پارکا مطلب حکومت دسمبرمیں ختم ہونا نہیں تھا، سوفیصد استعفے قیادت کے پاس جمع ہوچکے ہیں، ہم سینیٹ کا میدان ان کے لیے کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2014 کے دوران لانگ مارچ عمران خان کی سازش اورفاران فنڈنگ سے ہوئی، اسرائیل لابی سے پیسہ آیا، فاران فنڈنگ کیس میں مدرآف این آراوعمران نے لیا، اگراس کیس کا فیصلہ ہوا تو انکی مڈل وکٹ جائے گی، اسی لیے فاران فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔
انہوں نے کہا کہ مریم، بلاول نے دھرنے میں جا کر پیغام دیا آپ لوگ تنہا نہیں، وزیراعظم نے دھرنے کوایک مسلک کا مسئلہ بنادیا، یہ کسی مسلک نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے لوگوں کی شہبازشریف سے ملاقات ہوئی تھی، زندگی میں پہلی باراس وقت شہبازشریف کی آنکھوں میں آنسو دیکھے، سانحہ ماڈل ٹائون کا تعلق لندن پلان سے تھا، اگرسانحہ ماڈل ٹائون نہ ہوتا توطاہرالقادری واپس نہ آتے، سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے نہ لانے کا کس نے روکا ہے؟ 
۔۔۔۔۔۔۔