شام کے وقت دھند کے ڈیرے، موٹروے کو بند کردیاگیا

Jan 09, 2021 | 22:11:PM

(24 نیوز)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند کردی گئی ،موٹروے ایم فورکو بھی شام کوٹ سے شور کوٹ تک دھند کی وجہ سے بندکردیاگیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کاکہنا ہے کہ ملتان سے خانیوال موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا،قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال اور ملتان میں دھندکا راج ہے،بستی ملوک ،بہاولپور ،اور لودہراں بھی دھند کی شدید لپیٹ ہیں ،قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے
ترجمان کاکہناہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یںاورغیر ضروری سفر سے گریز کریں، ترجمان نے کہاکہ روڈ یوزرز تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،سفر ی معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں