ای سی سی کا فیصلہ تبدیل ،کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سندھ حکومت سے واپس لے لیاگیا

Jan 09, 2021 | 22:14:PM

(24 نیوز)739 ارب مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں دو بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ایم کیو ایم کے جاوید حنیف کو بھی شامل کرنیکی منظوری ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا منصوبہ وزارت ریلوے کو دے دیاگیا ہے۔ اس سے قبل کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ وزارت ریلوے کی مخالفت کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سندھ حکومت کے سپرد کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی مداخلت پر ای سی سی کا فیصلہ تبدیل کردیا گیا ہے اور اب کراچی سرکلرریلوے کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا منصوبہ وزارت ریلوے کو تفویض کیا گیا ہے۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کمیٹی میں ایم کیوایم پاکستان کے جاوید حنیف کو بھی شامل کرنے کی منظوری ڈی گئی ہے۔

مزیدخبریں