پاکستان نے اقوام متحدہ پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد سے متعلق بھارت کے بیان کو مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد سے متعلق بھارت کے بیان کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ پابندیوں کی فہرست میں شامل افراد سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے نامزد افراد کی پاکستان میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کی طرف سے سزا کے بھارتی بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے آزاد عدالتی نظام پر تبصرہ کرنے کےلئے بھارت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں، تحقیقات پراسیکیوشن اور سزائیں پاکستان کے مضبوط قانونی نظام کا عکاس ہیں، پاکستان کا قانونی نظام آزاد اور بیرونی دباو¿ سے پاک ہے،بھارت کی طرف سے پاکستانی قانونی اقدامات کو فیٹف سے جوڑنا بدقسمتی ہے۔
دفتر خارجہ کاکہناہے کہ یہ فیٹف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی ایک اور کوشش ہے،بھارت فیٹف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کےلئے کوشاں ہے،پاکستان فیٹف کے حوالے سے آزادانہ با اعتماد نظام کےلئے پرعزم ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے گھناو¿نے اقدامات پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔