(24 نیوز)سعو دی عر ب کے محکمہ احوا ل مدینہ کا کہنا ہے کہ بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر قومی شناختی کارڈ جاری کراسکتی ہے اوراس کے لیے شوہر کی منظوری ضروری نہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق سعودی عر ب کے اہم ادا رہ نے بتایا کہ دس سے پندرہ برس عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ کا اجرا اختیاری ہے لازمی نہیں البتہ 15 برس کی عمر کو پہنچ جانے پر لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی ہے۔ جو لڑکیاں اور لڑکے قومی شناختی کارڈ جاری کرانا چاہتے ہوں وہ آن لائن تاریخ اور وقت بک کرالیں۔ ویب سائٹ پر موجود ضوابط کی پابندی کریں۔ محکمہ احوا ل مدینہ کے مطا بق اگر لڑکی یا لڑکا پندرہ برس کی عمر کو پہنچ جائے تو ایسی صورت میں اسے قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے باپ کی منظوری ضروری نہیں البتہ اگرعمر دس سے پندرہ برس کے درمیان ہو تو ایسی صورت میں بچی یا بچہ آن لائن کارروائی کراسکتے ہیں تاہم اس کی کارروائی اسی صورت میں مکمل ہوگی جب ہمراہ سرپرست بھی ہوگا۔
سعو دی عر ب ،بیوی شوہر کی اجازت کے بغیر شناختی کارڈ جاری کراسکےگی
Jan 09, 2021 | 22:27:PM