(24نیوز)سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا تھانہ مغلپورہ اچانک دورہ، محرر روم، فرنٹ ڈیسک، دیگر رومز کا وزٹ ، فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کا اندراج چیک کیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق غلام محمود ڈوگر نے ریکارڈ رجسٹرز، حوالات کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک پر نامناسب انتظامات پر ایس ایچ او سعید انور کی سرزنش ۔انچارج انوسٹی گیشن راشد محمود کو شاباش،تھانے میں موجود سائل فیاض کی بیٹی کو فوری بازیاب کروانے کا حکم بھی دیا ،غلام محمود ڈوگر کی اہلکاروں کو بریفنگ، سائلین ہم سے انصاف کی امید سے آتے ہیں، مایوس نہ ہونے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش نصیب جنہیں اللہ نے خیر اور بھلائی کےلئے منتخب کیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں۔ غلام محمود ڈوگر کی ایس پی سول لائنز کو سائلین کےلئے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت۔
سی سی پی او کا مغلپورہ تھانہ وزٹ ،سائل کی بیٹی کی فوری بازیابی کا حکم
Jan 09, 2021 | 22:50:PM