جنوبی افریقہ کا 14 سال بعد دورہ پاکستان، ٹیم کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی افریقہ کا 14 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ،فاسٹ بائولر ڈارین ڈوپاویلن اور میڈیم پیسر اوٹینیل بارٹ مین کو پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی تاریخی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
Here is your #Proteas Test squad, for the two Test tour of Pakistan later this month. Congratulations to Ottniel Baartman earning his maiden #Proteas call up and Daryn Dupavillon on his maiden Test call-up. ????
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) January 8, 2021
#PAKvSA #SeeUsOnThePitch pic.twitter.com/MslVR3HqhV
تفصیلا ت کے مطا بق یہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا 2007 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جو سیکیورٹی کے ساتھ بایوسیکیور ببل میں ہوگا۔جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں بیشتر کھلاڑی وہی ہوں گے جو سری لنکا کے خلاف کے ہوم سیریز کا حصہ تھے ،جو پروٹیز نے 0-2 سے جیتی تھی۔تاہم ڈوپاویلن اور بارٹ مین کو گلینٹن اسٹَرمین اور میگائل پریٹوریَس کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹریننگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ پروٹیز کے اسپن ڈپارٹمنٹ میں کیشَو مہاراج کے ساتھ جارج لِنڈے اور تبریز شمسی شامل ہوں گے۔مجموعی طور پر جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں 7 فاسٹ باو¿لرز اور 2 آل راو¿نڈرز شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے سلیکٹرز کے کنوینر وِکٹر مِٹ سانگ نے کہا کہ 'جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لیے چونکہ کنڈیشنز نئی ہوں گی ہم چاہتے ہیں کہ اپنے دفاع کو مضبوط رکھیں، جبکہ ڈارین ڈوپاویلن اور اوٹینیل بارٹ مین کو ان کی حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے موقع دیا جارہا ہے'۔کوئنٹن ڈی کوک، جنوبی افریقہ کی ٹیم کی بدستور قیادت کریں گے اور ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔