(24 نیوز)پاکستان کسٹمز پریونٹیو کراچی نے انسداد سمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے النجیبی مارکیٹ صدر میں واقع گودام پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں بھارتی سمگل شدہ ممنوعہ ادویات برآمد کرلیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق اس مشکوک گودام سے متعلق تاجر برادری کی جانب سے محکمہ کسٹمز کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ موصولہ خفیہ اطلاع پر مارے گئے چھاپے میں برآمد کی جانے والی بھارتی سمگل شدہ ممنوعہ ادویات کی مجموعی مالیت تقریباً2 کروڑ 30لاکھ روپے ہے۔
کسٹمز حکام نے کارروائی سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ سے باقاعدہ طور پر سرچ وارنٹ حاصل کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کسٹمزکا صدر میں چھاپہ،2 کروڑ سے زائد کی بھارتی سمگل شدہ ادویات برآمد
Jan 09, 2021 | 23:33:PM