ذاتی ٹوئٹراکاﺅنٹ بلاک،ٹرمپ نے سرکاری اکاﺅنٹ سے بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ اب تک صدارتی انتخاب میں اپنی شکست قبول نہیں کرسکے ہیں۔ جیسے جیسے ان کے وائٹ ہائوس سے رخصت کے دن قریب آرہے ہیں ان کے غصے اور جنجھلاہٹ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ہل میں پرتشدد مظاہرے کی حمایت پر مبنی ٹوئٹ کے بعد سے ٹوئٹر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ذاتی اکائونٹ بلاک ہونے کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹر انتظامیہ پر برسنے کے لئے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ کو استعمال کیا جس کے ساڑھے سات کروڑ فالوورز ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے ووٹ دینے والے عظیم محب وطنوں ، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کررہے ہیںلیکن ٹوئٹر کی جانب سے فوری طور پر صدر ٹرمپ کی مذکورہ بالا پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئیں۔
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کے ممبران کو امید ہے کہ ٹرمپ فوری استعفیٰ دیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کرتے تو صدر کے مواخذے کے لئے 25 ویں ترمیم کی قانون سازی کے تحت تحریک پیش کی جائے گی۔