حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم 11 جنوری کو بٹ خیلہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا

Jan 09, 2021 | 23:55:PM
حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم 11 جنوری کو بٹ خیلہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہے،اگلا پڑاؤ مالاکنڈ بٹ خیلہ میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جلسہ کا انعقاد کرے گی،پی ڈی ایم کا جلسہ بٹ خیلہ کے میدان ظفر پارک میں منعقد کیا جائے گا ،جلسہ میں مولانا فضل الرحمن کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری، محمود اچکزئی ،امیر حیدر ہوتی، امیر مقام شرکت کریں گے۔
جلسہ میں شرکت کےلئے مالاکنڈ ریجن سے قافلے ریلیوں کی صورت میں ظفر پارک پہنچیں گے،مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری بڑی بڑی ریلیاں لے کر جلسہ گاہ پہنچ جائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کی تصدیق کر دی جبکہ مریم نواز کے حوالے سے پرویز رشید نے بتایا کہ مریم نواز کچھ روز قبل سوات میں پہلے جلسہ کر چکی ہیں اب وہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کریں گی انہوں نے بتایا کہ میں مزید پتہ کر کے بتاؤں گا۔