خواجہ نے انگلینڈ کا بجا دیا باجا۔۔واپسی کوصحیح ثابت کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹسمین عثمان خواجہ نے اپنی واپسی کوصحیح ثابت کرتے ہوئے چوتھے ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں بھی شاندار سنچری بنائی ہے اور وہ 101رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عثمان خواجہ نے پہلی اننگ میں بھی 137رنز بنائے تھے۔
تفصیلات کےمطابق عثمان خواجہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف سڈنی میں جاری میچ کے چوتھے دن ہفتہ کو اپنی دوسری اننگ چھ وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے سامنے 388 رنز کا مشکل ہدف رکھا، جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے سٹمپ تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 30 رنز بنا لئے۔ آسڑیلیا اس سےقبل پہلی اننگ میں 416رنز بنائے تھے۔جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگر میں 294 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کو سیریزکا سکور 1-3 کرنے کے لئے 358 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو سیریز میں سکور 4-0 پہنچانے کے لئے تمام 10 وکٹ کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے سخت ٹارچر کیا جار ہا۔۔۔مشہوراداکارہ بالی ووڈ انڈسٹری پر پھٹ پڑیں