(ویب ڈیسک)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے مری کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ مری: 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی جاں بحق
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا کہ آرمی ریلیف کیمپوں میں 371 افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج اور سول اداروں سمیت سب نے مل کر ریسکیو کا کام کیا۔جبکہ اس حوالے سے مقامی افراد نے بھی مدد کی۔سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل ہوئی۔90 فیصد سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں ۔سڑک کنارے صرف خالی گاڑیاں کھڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں گاڑیاں پھنسنے سے 21 افراد جاں بحق۔۔ فوج طلب
مری کی تازہ ترین صورتحال۔۔چیئر مین این ڈی ایم اے نے بیان جاری کردیا
Jan 09, 2022 | 10:03:AM