سانحہ مری ۔۔۔جاں بحق افراد کی لاشیں آبائی علاقوں میں منتقل

Jan 09, 2022 | 11:11:AM
مری، برفباری
کیپشن: مری میں برف ہٹانے کیلئے امدادی کارروائیا ں جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مری میں برفانی طوفان سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں آبائی علاقوں میں منتقل کردی گئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:مری کی تازہ ترین صورتحال۔۔چیئر مین این ڈی ایم اے نے بیان جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق سانحہ مری پر ملک بھر میں سوگ کی فضاہے ۔اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں آبائی علاقو میں منتقل کردی گئی ہیں۔اے ایس آئی نوید اور اہلخانہ کی 8میتیں تلہ گنگ پہنچا دی گئی ہیں جبکہ ظفر اقبال اور معروف کی لاشیں لاہورپہنچائی گئی ہیں اس کے علاوہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے اشفاق کی میت گوجرانوالہ پہنچائی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مری میں برف کے طوفان سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، گاڑیوں میں پھنسے لوگ رات سٹرک پر گزارنے پر مجبور ہوئے جس کے نتیجے سردی کے باعث 23افراد جاں بحق ہوگئے ۔مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی، جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ مری: 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی جاں بحق