سانحہ مری پر کرکٹرز افسردہ۔۔۔حسن علی نے بڑی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن نے سانحہ مری پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ سانحہ مری میں انتقال کرنیوالوں کی ویڈیوز شیئر کرنا بند کی جائیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری میں انتقال کرجانے والے افراد کی میت کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں۔حسن علی نے کہا کہ مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں ضائع کیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
Stop sharing images/videos of the deceased, what happened in Murree could have been prevented. My heart goes out to the families of those who lost their precious lives. May The Almighty Allah bless the departed souls... #Murree #Pakistan
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) January 8, 2022
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ اللہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
- I am very shocked & sad to see the heart wrenching images/videos coming from Murree, stay safe everyone, my heart goes out to the families of the deceased, May The Almighty bless the departed souls...
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) January 8, 2022
جبکہ سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سیاحتی مقام مری کے برفانی طوفان میں 22 افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ مری کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہوئی۔شعیب اختر نے کہا کہ اللہ عوام کی حفاظت فرمائے، جبکہ حکومت اس موقع پر متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔
Very sad & hurt to see the heart-wrenching videos from Murree. May Allah protect the people. Government should provide every possible relief effort.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 8, 2022
Thoughts & prayers with people who have lost their loved ones. #Murree
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداے پھر بند۔۔۔؟کب سے؟ شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان