بلدیاتی انتخابات سے قبل خالی آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی فائنل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں صداقت عباسی، راجہ بشارت اور حسان خاور سمیت دیگر نے شرکت کی، اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہرماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیر اعلیٰ میں پنجاب کی ایڈوائزری کو نسل کا اجلاس ہوگا، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیر اعظم بھجوائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر بھی بھر تیوں کیلئے ارکان اسمبلی کیلئے کوٹہ ہوگا۔ جب کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی فنڈذ کو 100 فیصد یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت پورا کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے بلدیاتی اداروں کے ایڈ منسٹرز کو ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر فنڈز استعمال کر نے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔یااللہ خیر! جہاز کی ہنگامی لینڈنگ۔۔۔مسافروں کی چیخ و پکار