کراچی میں خطرناک اومی کرون کا زیادہ خواتین شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

Jan 09, 2022 | 20:03:PM
کراچی، اومی کرون، خواتین کو نشانہ،
کیپشن: اومی کرون ٹیسٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم اومی کرون نے خواتین کو نشانہ بنانا شروع کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے متاثر ہونے کی بڑی وجہ ویکسی نیشن نہ کروانا ہے۔
ڈاو کورونا لیب کے سربراہ پروفیسر سعید خان کے مطابق اس وقت کراچی میں اومی کرون کے 60 فیصد کیسز خواتین میں ہیں۔ اس سے قبل کورونا کی دیگر اقسام سے مرد زیادہ متاثر ہوئے تھے تاہم اومی کرون سے گھروں میں رہنے والی خواتین زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ !!
انہوں نے بتایا کہ خواتین کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی بڑی وجہ ویکسی نیشن نہ کروانا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنی ویکسی نیشن مکمل کروائیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے زائد ہوچکی ہے اور ان میں سے اومی کرون کے کیسز 87 فیصد ہیں۔ اومی کرون سے متاثر ہونے والی 55 فیصد خواتین ایسی ہیں جن کی عمریں 30 برس سے زائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری: ریسکیو آپریشن جاری۔۔۔ برف میں دھنسی زندہ بچی کی ویڈیونے سب کو رلا دیا