دریائے چناب میں سیلاب۔۔ انتباہ جاری 

Jan 09, 2022 | 20:14:PM

 (نیوز ایجنسی)حالیہ شدید بارشوں کے باعث پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے دریائے چناب میں سیلاب کا انتباہ جاری ر دیاہے۔اعلامیے کے مطابق دریائے چناب ،مرالہ،خانکی اورقادر آباد ہیڈ ورکس پر کم سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔ان تمام مقامات پر پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ دس ہزار سے ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک تک تجاوز کرنے کی توقع ہے۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ اور دیگراضلاع میں متعلقہ انتظامیہ کو چوکس رہنے اور سیلاب کی صورت میں عوام کے انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ مرالہ ،خانکی اورقادرآباد میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔خطرناک وبا۔موسمی صورتحال۔۔ تعلیمی اداروں میں پھر چھٹیاں ہوں گی؟شفقت محمودنے بتا دیا

مزیدخبریں