کیوی بلے باز کا وکٹوں کے پاس کیچ ڈراپ ۔۔۔ پھر بھی 7 رنز بنا لئے، دلچسپ ویڈیو وائرل

Jan 09, 2022 | 20:58:PM

(24 نیوز)بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کیوی بلے باز نے وکٹوں کے پاس کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود  7 رنز بنا لئے، ویڈیو وائرل ہو گئی .
تفصیلات کے مطابق نیوزی اور بنگلہ دیش کے مابین دوسر ے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل جاری تھا، نیوزی لیند نے 26 اوورز میں بنا کسی نقصان کے 92 رنز بنا لئے تھے، 27 ویں اوور کرنے کیلئے گیند عبادت حسین کے ہاتھ میں تھی، ان کا سامنا کرتے ہوئے کیوی اوپننگ بلے باز ول ینگ نے دفاعی شاٹ کھیلامگر گیند نے بلے کا باہرلی کنارہ لیا اور پہلی سلپ میں موجود فیلڈر کے ہاتھوں میں جانے ہی والی تھی کہ دوسری سلپ سے کھلاڑی نے ڈائیوو لگا کر کیچ تھامنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کی آخری ویڈیو سامنے آگئی
اس دوران کیچ ڈراپ کردیا اور گیند تھرڈ مین کی جانب باؤنڈری پر پہنچی جہاں سے فیلڈر نے باؤنڈری روکی اور تھرو کیپر کی جانب اچھالا۔اس دوران اوپنرز نے بھاگ کر 3 رنز بنا لئے، عبادت کے زخموں پر نمک اس وقت چھڑکا گیا جب وکٹ کیپر نے رن آؤٹ کی کوشش میں اوورتھرو کردیا، عبادت نےخود باؤنڈری تک بھاگ کر گیند کو روکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، اور گینڈ باو¿نڈری لائن کراس کرگئی، یوں جہاں وکٹ ملنی تھی وہاں 7 رنز پڑگئے۔ول ینگ قسمت کے دھنی نکلے اورکیریر کی 5 ویں نصف سنچری مکمل کی، تاہم 54 رنز بنا کر بالآخر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں رات کو کیا ہوا، اموات کیسے ہوئیں؟ زندہ بچنے والے سیاح کی ویڈیو منظر عام پر، سنسنی خیز انکشافات
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے روز کھیل کے اختتام تک صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنالئے، کپتان ٹام لاتھم 186 اور ڈیون کانوے 99 رنز پر ناقابل شکست کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداے پھر بند۔۔۔؟کب سے؟ شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان

مزیدخبریں