سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد، ملزم بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی

Jan 09, 2022 | 21:37:PM
سیالکوٹ، معمرخاتون، تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: زمین کا تنازع، خاتون پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیالکوٹ میں معمر خاتون پر لاتوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی پولیس نے کوٹلی سید امیر میں چند روز قبل پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، یہ واقعہ کوٹلی سید امیر میں چند روز قبل پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا اور اس پر سرعام ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا۔پولیس نے معمر خاتون پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کی آخری ویڈیو سامنے آگئی