6ارب ڈالر کا قرضہ ۔۔آئی ایم ایف کا جائزہ اجلاس ملتوی ۔۔منی بجٹ آج منظور ہونے کا امکان

Jan 09, 2022 | 21:47:PM
جائزہ۔اجلاس۔قرض۔منی بجٹ۔وزرات۔خزانہ
کیپشن: آئی ایم ایف کا لوگو اور پاکستانی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 6 ارب ڈالر کے قرض کے لئے 12 جنوری کو ہونے والا جائزہ ملتوی کرنے کی پاکستان کی درخواست منظور کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ریویو اب 28 یا31 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے ایک روز قبل ایجنڈا طے کرتا ہے، پاکستان نے ایجنڈا مو¿خر کرنے کی درخواست نہیں کی۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ ضمنی بجٹ کی منظوری کے فوری بعد اجلاس طلب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلے سے طے تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کا جائزہ لے گا۔مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اگلی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کے قرضے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو پہلے مر حلے میںایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔
 ادھر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر(10جنوری) کوشام چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگاجس میں منی بجٹ منظور کئے جانے کاامکان ہے ۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اپنے نئے اجلاس میں مالیاتی (ضمنی) بل 2021 پر سینٹ کی سفارشات پر غور کرے گی جسے وزیر خزانہ شوکت ترین نے 30 دسمبر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔خیال رہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم سے متعلق مالیاتی بل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل 2021 کی منظوری آئی ایم ایف کے قرضے کیلئے ضروری ہے ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی سمیت متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کااعلان کر رکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد، ملزم بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، ویڈیو سامنے آگئی