بنوں اور لکی پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Jan 09, 2023 | 08:26:AM

(24 نیوز) بنوں اور لکی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

شامونی خٹک کے علاقے میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں نے 2 روز قبل تھانہ ڈومیل پولیس وین پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ دہشتگردوں نے 2 روز قبل تھانہ ڈومیل پولیس وین پر فائرنگ کی تھی، جن میں ایک ہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا، پولیس 2 دن سے مسلسل ان دہشتگردوں کی تلاش میں مصروف تھی۔

مزیدخبریں