(24 نیوز)سیلاب زدہ دادومیں متاثرین کو قدرت کی مدد،مکڑی نے علاقہ مکینوں کو مچھروں اور زہریلے کیڑوں سے نجات دلا دی،درختوں نے مکڑی کے جالوں کی چادر اوڑھ لی۔
ہیری پوٹر سیریز کے شائقین نے دیوہیکل مکڑی اور اس کے جالے پہلے دیکھ رکھے ہیں،مگر وہ سب خواب و خیال کی بات ہے مگر دادو میں حقیقت میں ایسا حیرت کدہ وجود میں آگیا ہے ۔سیلاب متاثرہ علاقوں کے مکین گھروں کو لوٹے تو پہلے پہل یہ منظر دیکھ کر پریشان اور خوفزدہ ہوئے مگرپھر اس کے عادی ہوگئے ہیں۔
خیرپورناتھن شاہ کی یونین کونسل وگوزو۔چھوڑ قمبر، دھنی بخش بگھیا اور گاڈھی سمیت مختلف دیہات میں مکڑیوں نے درختوں کے گرد موٹے اور مضبوط جالے بن دئیے ہیں،یہ جالے کتنے عرصے میں اور کیسے بنے،ابھی اس کاپتہ نہیں چل سکا۔
علاقے کے لوگوں کے مطابق مچھر اور دیگر کیڑے مکوڑے پھنسنے کے باعث یہ جالے ان کیلئے قدرتی مچھردانی کا کام دے رہے ہیں،حالیہ سیلاب سیلاب کے بعد دیہات و شہر میں مچھر بڑھ گئے تھے مکڑی کے جالے نے بسیرہ کیا۔
مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا پھیل جاتا ہے،پہلے کوئی اسپرے بھی نہیں ہوا ،قدرت نے مدد کی. تعلیمی اداروں کے در و دیوار سمیت درختوں پر بھی مکڑی کے جالے بسیرہ کیے ہوئے ہیں ۔