(ویب ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیاریاں تیز کردی گئیں ۔صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کےلیے فنڈز کی منظوری دے دی۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 36 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 443 روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔
ضرور پڑھیں :کراچی حیدر آباد بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہونگے: فیصلہ سنا دیا
کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے ای وی ایم مشینوں کے لیے 9.5 ملین روپے منظور کئے گئے ہیں، جب کہ پنجاب حکومت نے ای وی ایم سسٹم کی بنیادی خریداری کے لئے 45 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔